پاکستانی آئی ٹی وفد نے سٹاک ہوم میں سویڈش ٹیک لینڈ سکیپ کو دریافت کرنے اور سویڈش آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کاروباری دورہ کیا ہے، اس دورے میں مندوبین نے Epicenter Stockholm کا دورہ کیا، جو ایک اعلی اختراعی اور سرعتی مرکز ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر جناب ظہور احمد صاحب بھی انکے ساتھ تھے جنہوں نے سٹاک ہوم میں ایپی سینٹر کے کنٹری مینیجر آسکر گلسٹروم کی مدد سے کئی سویڈش آئی ٹی کمپنیوں سے ملاقات کی۔ سویڈش انکیوبیٹرز اور سائنس پارکس کیساتھ ممکنہ شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مندوبین کو سویڈش ٹیک انڈسٹری کے اہم کھلاڑیوں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع ملا، جن میں Ignite Sweden کے COO اور انٹرنیشنل کوآپریشن Ignite Sweden & SISP کے ڈائریکٹر Sasan Shaba بھی شامل تھے جنہوں نے حاضرین کو سٹاک ہوم ٹیک ایکو سسٹم کا ایک جائزہ پیش کیا۔ یہ دورہ کوالیٹیٹم کے لیے بہت قیمتی ثابت ہوا ہے۔
آئی ٹی وفد کو سٹاک ہوم سویڈن میں پاکستان کے سفارت خانے میں سفیر صاحب کی طرف سے نیٹ ورکنگ لنچ کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر ظہور احمد صاحب نے اس کاروباری گروپ کی میزبانی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ یہ دورہ سویڈش اور پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کے درمیان بہتر تعاون کا باعث بنے گا۔