372

جنوبی یورپ سے سویڈن آنے والے پاکستانیوں کا سٹاکھولم میں خصوصی آجتماع

 یونان سپین اور اٹلی سے نئے مائیگریٹ ہوئے ہوئے پاکستانیوں کا نور حلال ریستورنگ بریدنگ سٹاکھولم میں ایک بڑا اجتماع ہوا ھے جس میں لگ بھگ پچاس سے زیادہ پاکستانیوں نے شرکت کی ھے سٹاکھولم میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود اتنا بڑا اجتماع ھونا ایک معجزے سے کم نہیں ھے۔
اس خصوصی اجتماع کے روح رواں اور یونان آیتھنز سے آئی ہوئی مشہور سماجی شخصیت جناب چوہدری منصور شہابدیوال صاحب تھے۔ چوہدری صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ھے اور جناب جہاں جاتے ہیں اپنے روایتی طنزومزاح سے محفل میں رنگ بکھیر دیتے ہیں۔
 چوہدری صاحب کے بارے میں مشہور ھے کہ جناب پارٹی کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے اور محفل میں اپنی شخصیت کے رنگ بکھیر کر لوگوں کو سحر زدہ کر دیتے ہیں۔
جناب چوہدری منصور صاحب کو سویڈن میں رہنے اور جاب کرنے کا پانچ سالہ کارڈ نیا نیا ملا ھے جس سلسلے میں چوہدری صاحب نے یہ پارٹی رکھی تھی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی جناب محمد عامر لطیف صاحب تھے جنہوں نے چوہدری صاحب کو آیتھنز سے سٹاکھولم لانے میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ اس محفل سے چوہدری صاحب نے خصوصی خطاب بھی کیا تھا۔ ہم اس خطاب کی ریکارڈنگ نیچے ویڈیو میں پیش کر رہے ہیں۔
اس محفل میں شرکت کرنے والوں میں مندرجہ ذیل مشہور شخصیات شامل تھیں۔
میاں عامر لطیف صاحب ( مہمان خصوصی)
طارق محمود چیف آڈیٹر سٹاکھولم ٹائمز آردو
چوہدری غلام عباس عمر وال
چوہدری ذوالفقار پانچ چک
چوہدری رفاقت علی دولت نگر
چوہدری رضوان ثمن پنڈی
چوہدری خالد چک سکندر
چوہدری فیصل اقبال حاجی وال
چوہدری مدثر اقبال حاجی وال
چوہدری مبشر اقبال حاجی وال
چوہدری عرفان آحمد حاجی وال
قیصر محمود جانی چک
عابد چیمہ سیالکوٹ
رضوان چیمہ
عبید چیمہ
زاہد چیمہ
حسنین کبیر
راجہ سفیر
نوید شاہ
جواد علی
اور اسکے علاوہ بہت سارے دوستوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری صاحب نے جنوبی یورپ سے سویڈن نئے آنے والے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا اور اس محفل میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں