219

سٹاک ہوم سویڈن میں احمدندیم قاسمی کی یاد میں ایک شام

(اردونامہ سٹاک ہوم، سلطانہ ناز) گزشتہ روز 26 اکتوبر 2024 کو عالمی اردو دوستی کے زیراہتمام  سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا-  مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآنِ پاک کی سعادت عضیر افضل نے حاصل کی۰مشاعرے میں پاکستان کے عظیم شاعر احمد ندیم قاسمی مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۰ اس پروگرام میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی جس میں خواتین کی تعداد نمایاں تھی۰ مشاعرے میں اُردو اَدب کی بہتری پر گفتگو کی گئی، گفتگو کرنے والوں میں افشاں آئنور ڈنمارک ، عمران جماعتِ اسلامی ۰ ارشد خان ملتانی ، طارق محمود ، سردار تیمور عزیزکشمیری شامل تھے۰ مشاعرے کی نقابت کے فرائض سرفراز احمد اور روحی سیماب صاحبہ نے ادا کئے۰ اس پروگرام میں سفیرِ پاکستان محترم بلال حئی صاحب نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پاکستانیوں کو اُردو اَدب اور کشمیر کے مسئلے پرتفصیلً  بریف کیا۔ تمام شعراء کرام نے احمد ندیم قاسمی مرحوم کی اُردو اَدب کے لئے دی گئی خدمات پر گفتگو کی اور اپنا اپنا کلام بھی سنایا جس پر شعراء نے خوب داد وصول کی، ان میں جمیل احسن ،شکیل خان شکو ، سہیل صفدر ، رانا ثاقب افتخار،شہناز منہاس، سلطانہ ناز، زاہد حسین زاہد ،مرزا ابرار حسین،طاہر حفیظ تارڑ، اور عالیہ افضل شامل تھے۔ آخر میں عالمی اُردو دوستی سٹاک ہولم کے صدر موسیٰ کاظم شاہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ مشاہرے کے اختتام پر تمام حاضرین کو بہترین کھانا پیش کیا گیا اور سب لوگ مشاہرے کی اچھی یادیں لئے رخصت ہوگئے۔

مرزا ابرار حسین، یوسف ساہی، جمیل احسن، ارشد ملتانی
چوہدری رحمت صاحب
سرفراز احمد
چوہدری افتخار حیدر اور سید موسیٰ کاظم شاہ
روحی سیماب
افتخار ثاقب، ملک شہزاد، لیاقت علی، سہیل صفدر
افشاں آئنور، جمیل احسن، موسیٰ کاظم شاہ
سرفراز احمد
ذکیہ خانم اور سلطانہ ناز صاحبہ
سلطانہ ناز اپنے خاوند اور موسی کاظم شاہ کےساتھ
سہیل صفدر
سلطانہ ناز
شکیل خان شکو
افشاں آئی نور
طارق محمود
سلطانہ ناز اور طارق محمود

سویڈن میں سفیر پاکستان جناب بلال حئی اور رانا افتخار احمد ثاقب