محبان پاکستان یونان کی طرف سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پیلوس کشتی حادثہ میں لقمہ اجل بن جانے والے پاکستانیوں کی یاد میں امونیا سکوائر پر شمائیں روشن کی گئیں جس میں پاکستانی نژاد سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافتی ، اور کاروباری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کی طرف سے حکومت پاکستان سے موئثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ، کمیونٹی رہنماؤں کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو بچایا جا سکے اور اس میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئند سبز باغ دیکھا کر کسی ماں کی گود نہ اجڑے۔
305