297

یونان میں فرینڈز آف کشمیر کی طرف سے پرتکلف عشائیہ

گزشتہ شب یونان میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے سرگرم عمل تنظیم فرینڈز آف کشمیر کیجانب سے اراکین اور معاون تنظیمات کے نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس پُروقار عشائیے کا اہتمام ایتھنز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا جس میں قائم مقام سفیر پاکستان جناب عظیم خان اور قونصلر امیگریشن جناب صفی اللہ جوکھیو نے خصوصی شرکت کی۔ حاضرین محفل کو مخاطب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر پاکستان جناب عظیم خان نے پچھلے دنوں کشمیری یومِ سیاہ کے موقع پر کامیاب احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فرینڈز آف کشمیر جس موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یونانی اور عالمی برادری تک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو اسی طرح پہنچانے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔ تقریب کے آخر میں فرینڈز آف کشمیر کے منتظمین نےعشایئے میں شریک تمام اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔