اردونامہ ویب ڈیسک (زبیر حسین) دارالحکومت ڈنمارک کی فضاء امپورٹڈ حکومت نا منظور اور گو شہباز گو کے نعروں سے گونج اٹھی، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت میں ڈنمارک کے اوورسیز پاکستانیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس واقع کا ازخود نوٹس لے،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اصل ملزمان کی فوری گرفتاری کرکے شفاف تحقیقات کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان ہماری ریڈ لائن ہے جس کو کراس کیاگیا اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گئے،ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے مقبول ترین لیڈر پر حملے کی پرُ زور مزمت کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے- جن لوگوں نے بھی یہ کیا ہے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے- شرکا نے عمران خان پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دے دیا -پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نڈر اور بہادر لیڈر ہیں وہ اس طرح کے حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہے۔
284