Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
296

منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں منہاج القرآن کا بیالیسواں یوم تاسیس منایا گیا

اردونامہ ویب ڈیسک (چوہدری انصر اقبال بسراء، سٹاک ہوم سویڈن) منہاج القرآن کے بیالیس ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج کلچرل سنٹر فیتیا میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی مختلف شخصیات اور منہاج القرآن سویڈن اور سٹاک ہوم کی قیادت نے شرکت کی۔ اردونامہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فیتیا احمد فیاض وڑائچ ، ڈاکٹر عبدالرزاق اور محمد شاہد بٹ کا کہنا تھا منہاج القرآن اس دور کی تجدیدی تحریک ہے جو ہمہ وقت ‎ اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور غلبہ دین حق کی بحالی کی عالمی تنظیم بھی بن گئی ہے جو فروغ علم، تعلیم و تربیت، وعظ و نصیحت، روحانیت، تحقیق، اصلاح احوال امت، احیائے دین، عشق رسولﷺ کے فروغ، شعوروآگاہی، فلاح انسانیت، امن، روحانی، اخلاقی، سماجی، بین المذاہب اور بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے پچھلے بیالیس سال سے کوشاں ہے۔

اس موقع پر سماجی اور صحافتی شخصیت چوہدری انصر اقبال بسراء نے منہاج القرآن کے بیالیس یوم تاسیس کی تمام کارکنانان ،رفقا، وابستگان ، اور قائدین کو مبارکباد دی، آنے والے تمام معزز شرکاء کو ویلکم کیا اور تقریب میں بروقت آنے پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام میں بار بی کیو پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا اور یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔