Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
295

سٹاک ہوم سویڈن میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے پونے پانچ لاکھ سویڈش کراؤن کی فنڈ ریزنگ

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ) سٹاک ہوم سویڈن میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لیے فنڈ ریزنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی نژاد سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی ایک بڑی تعداد نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام میں پاکستان سے تشریف لائے پنجابی فوک سنگر ملکو اور میڈیکل ڈائریکٹر شوکت خانم ہسپتال لاہور ڈاکٹر آصف لویا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، پروگرام کی کمپیئرنگ آصف شبیر نے کی جبکہ تلاوت قدیر علی صاحب نے کی، تلاوت کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس میں حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر ملک کیلئے ادب واحترام کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں سویڈش ممبر قومی اسمبلی سرکن کوزے اور نومنتخب کونسلر ایڈوکیٹ شفقت کھٹانہ صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

اس پروگرام میں عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ (بلا) اور دو گیندیں (بالز ) بھی نیلامی کے لیے پیش کیئے گے تھے، دستخط شدہ بلے کو کپتان کی  چاہنی والی سفینہ بی بی نے پچاس ہزار سویڈیش کرون میں خریدا اور کپتان سے اپنے والہانہ جنون کا اظہار کیا جبکہ کپتان کے دستخط شدہ ایک بال کو کپتان کے ننھے کھلاڑی حسیب رحمت علی نے بیس ہزار سویڈیش کرونے میں جبکہ دوسری بال  کو کپتان کے جیالے کاشف کھٹانہ نے پندرہ ہزار سویڈش کرونے میں خریدا۔ پاکستانی کیمونٹی نے شوکت خانم کراچی ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چار لاکھ پینسٹھ ہزار (465000) کرون  فنڈ اکٹھا کیا۔ فنڈ ریزنگ جمع کرنے کے بعد پنجابی فوک سنگر ملکو نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور لوگوں کو اپنے سحر میں جکٹر لیا، ملکو کے گانوں پر  لوگوں نے خوب رقص کیا اور  لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں عامر علی ندیم ایمبسڈر شوکت خانم ہسپتال سویڈن نے آنے والے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اردونامہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل شوکت خانم ہوسپٹل لاہور ڈاکٹر آصف لویا کا کہنا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونٹی نے شوکت خانم کراچی کے لیے بہت بڑی رقم ڈونیٹ کی ہے، یہاں کے لوگ پہلے بھی شوکت خانم کیلئے فنڈز ڈونیٹ کرتے رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں آئندہ بھی سویڈش نژاد پاکستانی کینسر کے مریضوں کے لئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی مدد کرتے رہیں گے۔