ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیر کا پاکستان کا ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز بحر ایجین کے نیلے پانیوں کی گہرائی میں 75 منٹ اور 75 میٹر گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرا کر منفرد انداز سے ڈائمنڈ جوبلی کو سیلیبریٹ کیا یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے کھلے سمندر کی تہہ میں جا کر 75 منٹ تک پاکستانی پرچم کو لہریا اشراق نذیر یورپ میں واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہریا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتانا تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اشراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔
215