Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
280

ری سٹور پُوائنٹ۔

دین میں لازم کر لیئے گئے بُت ہی فرقوں کی وجہ ہیں۔

ان بُتوں سے نجات کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسے آئی فُون یا لیپ ٹاپ میں وائرس آنے پر اِسے فیکٹری سیٹنگز پر ریسٹورکر کے پہلے دن جیسا کر لیا جاتا ہے،

اسلام کو بھی ویسے ہی اسکی الہامی سیٹنگز پر ریسٹور کر دیا جائے

اسلام میں خُوش قسمتی سے ایک ریسٹور پُوائنٹ بھی موجُود ہے۔

یہ ریسٹور پُوائنٹ آخری حج کے موقع پر اللہ کا مُحمدﷺ سے کروایا گیا یہ اعلان ہے کہ

آج تُمہارا دین مُکمّل کر دیا گیا

اُس دن اسلام میں بس قُرآن اور نبیﷺ کی وہ سُنّت شامل تھی جو اُمّت میں رائج ہو چکی تھی

اگر تو اُس دن اللہ کا مُحمدؐ کی زُبانی کیا گیا دعوٰی سچ تھا

تو پھر قُرآن اور رائج سُنّت

کے علاوہ دین میں لازم کر لیا گیا ہر فرد ، ہر نُکتہ، زبَر ، زیر پیش دین میں آئی فُون کو سُست رفتار کرنے والے وائرس کی طرح کا غیر ضروری بوجھ ہے جو کسی بھی صُورت دین کا ماخذ نہیں ہو سکتا

اگر اُس دن دین مُکمل ہو چُکا تھا

تو مُجھے اُسی دن کو اسلام کا ریسٹور پُوائنٹ سمجھنا ہوگا

اُس کےبعد دین میں شامل کر لیے گئے تمام نظریات غیرُ اللہ کے اعمال و افکار ہیں جو ٹھیک یا غلط تو ہو سکتے ہیں دین ہرگز نہیں

غیر اللہ دین کا ماخذ کیسے ہو سکتا ہے

سُنّت بھی اللہ کے قُرآن ہی کی ضروری عملی تشریح ہے ورنہ دین تو اللہ کا ہے

اسلام میں قُرآن اور رائج سنّت کے علاوہ

جتنے ماخذ بڑھاتے جائیں گے فرقے بڑھتے جائیں گے۔

آپ اپنا کردار ادا کریں یا نہ کریں اسلام ایک دن اپنی اسی اصل کی طرف لوٹے گا
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں