Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
904

عمران خان کے سری لنکن مسلمان ممبران سے نہ ملنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

عمران خان کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پہلے سری لنکن پارلیمان سے خطاب نہ کرنا اور پھر سری لنکن مسلمان ممبر پارلیمان سے طے شدہ ملاقات نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عمران خان اپنی مرضی سے ڈر کر ایسا کررہا ہے بلکہ اصل وجہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سیکورٹی پروٹوکول کے متعلق سفارشات ہیں جنہیں وزیراعظم کو ہر حال میں فالو کرنا ہوتا ہے، ان سفارشات میں سچائی کتنی ہے اور غیرملکی دباؤ کتنا ہے، یہ علیحدہ بات ہے۔ 

پاکستان کے سری لنکا سے فوجی تعلقات کافی عرصے سے مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور اب سیاسی تعلقات میں زیادہ گرم جوشی کی دو وجوہات ہیں ایک چینی دباؤ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ سری لنکا کو اس وقت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں او آئی سی ممبران کی حمایت حاصل کرنا بہت ضروری ہے اور وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس دورے سے پہلے ہی سری لنکن وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کووڈ 19 کی وجہ سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کی بجائے دفنانے کی اجازت دے دی تھی جسے عمران خان نے پسند بھی کیا تھا لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئیے کہ چین کی سری لنکا میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے چینی پریشر پر بھی سری لنکا پاکستان سے اچھے تعلقات بنا رہا ہے لیکن انڈیا کا سری لنکن حکومت پر علاقائی پریشر اب بھی موجود ہے اور اسی پریشر کی وجہ سے ہی عمران خان کو پارلیمان سے خطاب اور مسلمان ممبران سے ملاقات کرنے سے روکا گیا ہے، جسکا سری لنکن مسلمان ممبران کو بہت دکھ پہنچا ہے کیونکہ انہیں عمران خان کے دورے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔