Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
240

انڈین وزیراعظم مودی کی سویڈن آمد کے خلاف احتجاج

انڈین وزیراعظم مودی 17 اپریل کو نارڈک سمت کانفرنس میں شرکت کیلئے سویڈن کا دورہ کر رہا ہے اور اس موقع پر کشمیر کمیٹی سویڈن اور سویڈن میں موجود پاکستانی خواتین وحضرات سویڈش پارلیمنٹ کے باہر پرزور احتجاج کرنے کیلئے بروز اتوار اکٹھے ہوئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔

کشمیر کمیٹی سویڈن کے صدر چوہدری برکت حسین، نائب صدر ظفر چوہدری، جنرل سیکٹری تیمور عزیز، لیڈی سیکٹری ذکیہ مرزا اور دوسرے بہت سے عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے اس مظاہرے سے خطاب کیا اور انڈین سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی مذمت کی اور مودی کو ایک دہشت گرد قرار دیا۔

‏اس مظاہرے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوامِ متحدہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے کر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور قابض بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتلِ عام سے روکے۔ مظاہرے کے ذریعے سویڈش عوام اور سویڈش گورنمنٹ کو یہ پیغام دیا گیا کہ مودی بذات خود ایک دہشت گرد ہے اور اسکے ہاتھ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ دنیا یہ بات جان لے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا برصغیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں