p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
انڈین وزیراعظم مودی نے 17 اپریل کو نارڈک سمت کانفرنس میں شرکت کیلئے سویڈن کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیراہتمام سویڈش پارلیمنٹ کے باہر منگل کے روز مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس مظاہرے کے کے روح رواں ای یو پاک فرینڈشپ سویڈن کے صدر جناب چوہدری غلام محمد بھلی صاحب تھے۔
اس مظاہرے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوامِ متحدہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے کر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور قابض بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتلِ عام سے روکے۔ مظاہرے کے ذریعے سویڈش عوام اور سویڈش گورنمنٹ کو یہ پیغام دیا گیا کہ مودی بذات خود ایک دہشت گرد ہے اور اسکے ہاتھ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ دنیا یہ بات جان لے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا برصغیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا یہ ممکن ہے، تم ہی کہو