Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
290

شہزادے کی شادی

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے پرنس ہیری کی شادی ونڈسر محل میں آج منقعد کی گئی۔ یوں تو شہزادے کے تعلقات پچھلے چند سالوں سے راکیل میگھن مارکل سے رہے۔۔۔۔۔ جسے میڈیا نے شروع میں کافی اُچھالا۔ دونوں کی ملاقاتوں کو بہت سے رنگ دئیے گئے لیکن آج اس محبت کو رائل فیملی کی طرف سے بھی سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے۔ آج سے راکن میگھن مارکل بھی رائل فیملی کا حصہ اور رائل شہزادی ہیں۔

میگھن مارکل کے والد کا نام ٹومس مارکل اور والدہ کا نام ڈوریا ریگلینڈ ہے۔۔

راکیل میگھن مارکل چار اگست 1981 میں پیدا ہُوئی۔۔ ہالی ووڈ شہر میں پلی بڑھی۔۔

جب یہ 6 برس کی تھی تو والدین کی طلاق ہو گئی اور یہ اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگیں۔ ہالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کی زندگی میں بھی کافی اتار چڑھاؤ آئے۔۔

2004 میں ایکٹر و پروڈیوسر

“Trevor Engelson

سے ریلیشن سٹارٹ ہُوا ۔ دس ستمبر 2011 میں شادی اور اگست 2013 میں طلاق بھی ہوگئی۔ اس طرح راکن میگھن مارکل پھر سے اکیلی ہو گئیں۔۔

ایک شہزادے نے اس کی زندگی میں پھر سے رنگ بھر دئے بلا کسی تفریق یہ سوچے سمجھے بغیر کہ وہ ڈائیوارسی ہے یا ہالف کاسٹ۔۔۔۔اسے اپنی شہزادی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔۔ “محبت اندھی ہوتی ہے”

جب جو اچھا لگ جائے۔۔۔۔ اس کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے بھی تیار کر دیتی ہے۔۔۔۔۔

اس طرح 27 نومبر 2017 میں دونوں کی منگنی کی رسم رائل فیمیلی کی طرف سے بھی ادا کر دی گئی۔۔

منگنی کی انگوٹھی ہیری نے جومارکل کو دی اُس میں ایک بڑا ہیرا بوٹسوانا (مُلک کا نام ) کا تھا اور دو چھوٹے ہیرے لیڈی ڈیانا یعنی ہیری کی ماں کی جیولری سے تھے۔۔

“تقریبات کا آغاز مہمانوں کی آمد سے ہوا۔ رائل فیمیلی کے سبھی شہزادے اور شہزادیوں نے شرکت کی۔ملکہ نے بھی خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ ہمیشیہ کی طرح نظم و ضبط کا خاص انتظام کیا گیا۔۔۔۔

دلہن میگھن مرکل اپنی والدہ کے ساتھ کلائیویڈن ہوٹل سے ونڈسر کیسل کے گرجا گھرتک پہنچیں۔۔

دلہن نے شاہی خاندان کی مشہور ڈیزائنر مس Clare Waight Keller کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

عوام شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شاہراہوں پرقطار لگائے منتظر تھے۔۔

ان میں سے بیشترلوگ گزشتہ رات سے کیمپ لگائے شادی کے لمحات کا انتظار کر رہے تھے کیونکہ وہ زیادہ قریب سے شادی کے مناظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے۔۔

شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے۔۔جب کہ میگھن مارکل اپنی والدہ کے ساتھ۔۔

دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی سے قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے خطابات دیے گئے۔۔

چھ سو مہمانوں کے ساتھ سینٹ جارج چیپل میں شادی کی رسومات ادا کی گئی۔۔۔

ونڈسر ہائی اسٹریٹ پر دور تک ہزاروں لوگ دکھائی دے رہے تھے۔۔

میگھن ڈچ آئرش نژاد والد اور افریقن امریکن نژاد والدہ کی بیٹی ہیں۔۔۔ میگن کے والد طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہو سکے۔۔۔۔ جس کے باعث وہ شادی کی تقریب میں پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کے ساتھ چلتے ہوئے آئیں ۔

رسومات کی ادائیگی اور ایجاب و قبول کے بعد شااہی جوڑا طے شدہ گزرگاہوں سے ایک خوبصورت بَگی میں بٹھا کر گزارا گیا۔ جہاں مہمان اور عوام ان کے منتظر تھے ، نئے عروسی جوڑے کو بَگی میں بٹھا کرقلعے تک لایا گیا۔۔اس طرح آج کے دور کے شہزادے اور شہزادی کی شادی کی ایک خوبصورت تقریب دیکھنے کو ملی۔بچپن میں جہاں شہزادے اور شہزادیوں کے قصے حسین لگتے تھے وہیں بچپن کی یادوں میں شہزادی ڈیانا کی شادی کا حسین قصہ اور تکلیف دہ انجام آج بھی میرے لاشعور کے کسی کونے میں موجود ہے۔۔شہزادی ڈیانا کی کمی آج شدت سے محسوس ہوئی۔۔۔۔
دعا ھے یہ شادی قائم و دائم رہے۔آمین ۔
مغرب میں شادی ہمیشہ اس وقت کی جاتی ہے جب لگنے لگے کہ یہی وہ ساتھی ہےکہ جس کے بغیر اب رہنا نا ممکن ہے ورنہ شہزادے، شہزادیوں اورعام لوگوں کی زندگیوں میں بہت سارے ہمسفر آتے اور چلے بھی جاتے ہیں۔۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں