وہ کام جو روزے میں کیے جاسکتے ہیں اور ان سے روزہ نہیں ٹوٹتا، یہ ہیں:
?? *سرمہ یا کاجَل لگانا ۔*
?? *خوشبو لگانا ۔*
?? *خوشبو سونگھنا ۔*
?? *تیل لگانا ، خواہ سر پر ہو یا جسم پر ۔*
?? *مسواک کرنا ،خواہ تَر (تازی) ہو یا سوکھی ، صبح ہو یا شام کو ، سب جائز ہے ۔*
?? *ناخن تراشنا ۔*
?? *بال کاٹنا ، خواہ سر کے ہوں یا بغل اور ناف کے نیچے وغیرہ کے۔*
?? *منہ کا تھوک نگل لینا ، البتہ جان بوجھ کر منہ میں جمع کرکے نہیں نگلنا چاہیئے۔*
?? *غسل کرنا ، خواہ ناپاکی کا ہو یا ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے ،جائز ہے ۔*
*(البتہ روزے کی حالت غرارہ اور ناک میں زیادہ اوپر تک پانی نہ ڈالے ۔)*
?? *خون ٹیسٹ کروانا، البتہ اتنا خون نہ نکلوائیں کہ کمزوری غالب آجائے ۔*
?? *انجکشن یا ٹیکہ لگوانا ۔*
?? *ضرورت ہو تو روزہ کی حالت میں گلوکوز بھی چڑھوائی جا سکتی ہے ۔*
?? *آنکھ میں دوائی ڈالنا، اگرچہ اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو ۔*
*(البتہ ناک یا کان میں دوائی نہیں ڈالنی چاہیئے ۔)*
?? *روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا جائز ہے بشرطیکہ جماع (ہمبستری) یا اِنزال (منی نکلنے) کا اندیشہ نہ ہو، ورنہ منع ہے ۔*
?? *میاں بیوی کا ساتھ لیٹنا ، ایک دوسرے کوہاتھ لگانا ،بشرطیکہ ہم بستری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے ، ورنہ منع ہے۔*
? *{(از کتب الفقہ)}*?
*مفتی محمد بلال شیخ*
??دارالافتاء والارشاد،باندرہ، ممبئی، مہاراشٹر ??
????????????
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p3 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’}