359

میڈیکل ریپ کا پیشہ سعودیوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا

وزارت محنت و سماجی بہبود نے دواؤں کی مارکیٹنگ کے تکنیکی کارکن کے پیشے”میڈیکل ریپ“ میں ترمیم اور ویزوں کے اجراءپر پابندی عائد کر دی۔ یہ پابندی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی منظوری اور وزیر صحت و سماجی امور انجینیئر احمد الرجحی کی ہدایت کے بعد لگائی گئی ہے۔  پیشے میں نہ ترمیم کی اجازت ہو گی اور نہ اس کا ویزہ جاری ہوگا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں سعودی فارماسسٹ مطلوبہ تعداد میں مہیا ہو جانے کے باعث بیرون مملکت سے فارماسسٹ درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت محنت نئے ہجری سال 1440ھ سے 4پیشے سعودیوں کیلئے مختص کر رہی ہے۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے شو رومز میں کوئی بھی غیر ملکی نئے ہجری سال سے سیلزمین کے طور پر کام نہیں کر سکے گا۔ اسی طرح بچوں اور مردووں کے ملبوسات ، گھریلو اور دفتری فرنیچرنیز گھریلوبرتنوں کی دکانوں کے سیلز مین بھی نئے سال سے صرف سعودی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں