352

سٹاک ہوم میں محفل مشاہرہ

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

گزشتہ روز ایشین اردو سوسائیٹی سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم کے علاقے خیرہولمین میں ایک مشاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناروے، ڈنمارک، یوکے کے علاوہ سٹاک ہوم کے کئی نامور شعرا نے شرکت کی۔ اس مشاہرے میں علم و ادب سے محبت رکھنے والے درجنوں پاکستانیوں کے علاوہ سویڈش شعرا نے بھی شرکت کی۔ مشاہرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور جناب فارق خالد صاحب قرآن کی چند آیات کی تلاوت فرمائی، تلاوت کے بعد جناب رجب علی خان صاحب نے نعت رسول صلی اللہ وسلم  پڑھی اور ایشین اردو سوسائیٹی کے صدر اور سٹاک ہوم کے نامور شاعر جناب جمیل احسن صاحب نے تقریب کے صدر اور لندن سے تشریف لائے نامور شاعر جناب فیضان عارف صاحب، ڈنمارک سے تشریف لائیں محترمہ صدف مرزا صاحبہ، اور ناروے سے تشریف لائے جناب ڈاکٹر سید ندیم حسین صاحب کو سٹیج پر لگی خاص نشستوں پر بیٹھنے کی دعوت دی۔


میزبانی کے فرائض جناب جمیل احسن صاحب نے بخوبی انجام دئیے اور تقریب میں سب سے پہلے دو سویڈش شعرا کو اپنا اپنا کلام سنانے کی دعوت دی، انکے بعد جمیل صاحب کے بیٹے عدنان جمیل نے انگریزی میں لکھی گئی نظم پڑھی، اور پھر سٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والے شعرا زاہد حسین زاہد، ملک محمد ایوب صاحب، ابرار احمد ابرار صاحب، سائیں رحمت علی صاحب، شکیل خان شکو صاحب، افتخار احمد ثاقب صاحب ، ایمینوئل راتک صاحب، اور شہناز انجم صاحبہ نے اپنا اپنا شاعرانہ کلام پیش کیا اور حاضرین کی داد وصول کی۔ سٹاک ہوم کے لوکل شعرا کے کلام کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا اور ایشین اردو سوسائیٹی کی طرف سے حاضرین محفل اور معزز مہمانوں کو بہترین ڈنر پیش کیا گیا۔

تقریب کے آخری حصے میں مہمان شعرا، جناب ڈاکٹر سید ندیم حسین صاحب (ناروے)، محترمہ صدف مرزا (ڈنمارک) 

کامران اقبال اعظم (ڈنمارک) آغا صفدر صاحب (ڈنمارک)، محمد ادریس لاہوری، طالب ضمیر (مانچسٹر)، فیضان عارف (لندن) اور جمیل احسن صاحب (سٹاک ہوم) نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین محفل کے دل موہ لئے۔ تقریب کی اہم تصاویر اردونامہ ڈاٹ ای یو اور ڈجیٹل پاور سٹاک ہوم کے تعاون سے ذیل میں پیش کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں