336

پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تاریخی کاروباری معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برسلز کی جانب سے پاکستان کو بیان موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈ ڈوپلمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے بیلجیئم کے تین مختلف علاقوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کی تنظیموں کے ساتھ ایم او یو زپر دستخط کر لیے ہیں ، جن کے نام فلینڈ رز انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، والونیا ایکسپورٹ انویسٹمنٹ ایجنسی ، برسلز ایجنسی فار بزنس سپورٹ ہیں ۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بیلجیئم کی تینوں علاقوں کی تنظیموں نے کسی ملک کے ساتھ مشترکہ طور پر ایم او یو پر دستخط کیے ہوں ۔پاکستان کی بیلجیئم میں سفیر نغمہ ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان گزشتہ سال میں ہونے والے تجارت میں 49 فیصد اضافہ ہواہے اور یہ وقت سے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھ رہاہے اور سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، ان کا کہناتھا کہ یہ ایم او یو پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد فراہم کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں اور کاروباری افراد کو پاکستان میں ویزہ سہولت بھی فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں