نارویجین ڈائریکٹریٹ آف آمیگریشن (UDI) نے ناروے میں پرماننٹ ویزہ حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے نارویجین کے زبانی امتحان کے ساتھ ساتھ معاشرتی علوم کا امتحان پاس کرنے کی شرط بھی رکھ دی ہے۔
نئے قوانین کا اطلاق 17 دسمبر اور اسکے بعد درخواست دینے والے درخواست گزاروں پر ہوگا۔ اور انہیں A1 لیول جو کہ بنیادی لیول کا زبانی امتحان ھے لازمی پاس کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کو اپنی مرضی کی زبان میں معاشرتی علوم کا امتحان بھی پاس کرنا ہوگا۔
نئی پابندیوں کے قوانین پناہ گزینوں پر لگائی گئی آن پابندیوں کا حصہ ہیں جو اس سال گرمیوں میں نارویجین اسمبلی نے بل پاس کر کے لگائے تھے۔ ان قوانین کا اطلاق سولہ دسمبر کے بعد والی درخواستوں پر ہوگا اور 16 سال سے 55 سال کی عمر کے تمام لوگوں کو یہ امتحان پاس کرنے ہونگے بصورت دیگر ان کو پرمانینٹ رہائش اور کام کرنے کا ویزہ نہیں ملے گا۔ جن لوگوں نے پہلے سے امتحان پاس کر رکھے ہیں آن پر ان قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔