وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، قوم دعا کرے یہ ایک دریافت قوم کی تقدیر بدل دے گی ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے،ہم 14سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، انرجی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے۔ا ن کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں ٹرانسمیشن لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مجھے عثمان بزدار اور محمود خان پر مکمل اعتماد ہے ، دونوں وزراءاعلیٰ کو تھوڑا وقت دیں نتیجہ سامنے آجائے گا، نوازشریف30سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں انکا علاج ہو،نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں مگرہسپتال نہ بناسکے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا۔