ہانگ سن دونگ غار دنیا کا سب سے بڑا غار ہے جسے پہاڑی دریا غار کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ویت نام میں واقع ہے اور اسکی لمبائی 5 کلومیٹر ہے۔
یہ غار زمین پر موجود خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ اور قدرت کا انمول خزانہ ہے۔
یہ 1991 کی بات ہے جب ایک مقامی کسان نے یہ جگہ دریافت کی۔ لیکن سائنسدانوں کو 18 سال کا عرصہ صرف اس غار کے اندر جانے کا راستہ بنانے میں لگا۔ اور 18 سال بعد 2009 میں پہلی دفعہ سائنسدان اس غار کے اندر گئے اور اسکی بیش بہا خوبصورتی دیکھی گئی۔ یہ کوئی عام غار نہیں ہے اور اس کے اندر اسکی اپنی ہی دنیا بسی ہے۔ اسکی چھت کے نیچے ایک 40 منزلہ عمارت پوری آ سکتی ہے۔ اس غار کا اپنا ایک الگ جنگل، دریا اور بے شمار جنگلی مخلوق ہے۔ اس کے قریب ہی ایک اور غار پھونگ نہا نام کا ہے جو پہلے ویت نام کا سب سے بڑا غار سمجھا جاتا تھا مگر یہ غار پھونگ نہا غار سے پانچ گنا بڑا ہے۔
سن دونگ کا مطلب پہاڑی دریا غار ہے اور یہ غار 5 کلومیٹر لمبا اور 200 میٹر اونچا ہے۔ 2013 میں پہلا گائیڈڈ ٹور اس غار کے اندر گیا۔ اس ٹور کی ایک بندے کی قیمت 3000 امریکی ڈالر تھی اور لوگوں نے وہاں خیموں میں پانچ راتیں گزاریں لیکن ان لوگوں نے وہاں جو قدرت کا نظارہ دیکھا وہ بہت کم لوگوں نے دیکھا ہے۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px Helvetica; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}
اس غار کی حیران کن تصاویر تو آپ نے دیکھ لیں ہیں مگر اب ویڈیو بھی دیکھ لیں۔ یہ ویڈیو زمین اور ہوا سے غار کے داخلے والے مقام سے لیکر ڈھائی کلومیٹر بعد پہلے آسمانی سوراخ اور ساڑھے تین کلومیٹر بعد دوسرے آسمانی سوراخ اور غار کے اختتامی مقام تک بنائی گئی ہے۔