سابق سویڈش وزیراعظم فریڈرک رائنفلڈ 51 سال کی عمر میں باپ بننے والے ہیں اور انکی لائف پارٹنر روبرٹا الینئس 38 سال کی ہیں۔
فریڈرک رائنفلڈ 2006 سے 2014 تک آٹھ سال تک سویڈن کے وزیراعظم رہے ہیں اور انکی پہلی اہلیہ ایکس ہوسٹرن فلپا سے انکے تین بچے ہیں۔ فریڈرک اور فلپا کی 2013 میں طلاق ہوگئی تھی جب وہ وزیراعظم تھے۔
فریڈرک رائنفلڈ کی موجودہ پارٹنر روبرٹا گورنمنٹ آفسز میں پریس آفیسر تھیں اور فریڈرک کہتے ہیں کہ وہ اور روبرٹا کئی سال اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔ مگر انکی طلاق کے بعد فروری 2015 میں انکے تعلقات روبرٹا سے شروع ہوئے۔ اور یہ آہستہ آہستہ اتنے گہرے ہوگئے کہ اب وہ ایک بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
سویڈش اخبار آفٹن بلیڈٹ کو فریڈرک نے اپنے ایک ٹیکسٹ میسیج میں کہا کہ روبرٹا ایک حیران کن عورت ہیں اور انکے آپس میں تعلقات آئیڈیل ہیں۔
روبرٹا نے اپنے ہونے والے بچے کا اعلان سوشل سائیٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ سویڈش اخبار آفٹن بلیڈٹ کو اپنے ایک ٹیکسٹ میسیج میں انہوں نے بتایا کہ اگر حالات نارمل رہے تو اگلے مہینے مئی میں انکے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کررہیں ہیں اور وہ اور فریڈرک بےچینی سے اگلے مہینے ڈلیوری کا انتظار کررہے ہیں۔
یہ خبر بریک ہوتے ہی جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ سویڈن کی بڑی سیاسی جماعت ماڈریٹرنا کی چئیروومن انا کن بیری باترا نے اپنے پیغام میں کہا ہے، “کیا اچھا ہے، مبارک ہو”
سینٹر پارٹی کی لیڈر اینی لووف نے کہا ہے، “بہترین، بہت بہت مبارک”