333

سٹاک ہوم میں شوکت خانم ہسپتال کی تقریب۔ Shaukat Khanum Hospital Networking Event in Stockholm

سٹاک ہوم میں ہولینڈرگاٹن کے مقام پر ایک بڑے ہال میں شوکت خانم ہسپتال کی عوام بیداری مہم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی شوکت خانم ہسپتال لاہور سے تشریف لائے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف صاحب اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نائلہ خان صاحبہ تھیں۔ اس تقریب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سویڈش پارلیمنٹ کے رکن سرکن کوزے نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حافظ شیخ سجاد احمد صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ اسکے بعد جناب عارف کسانہ، ایڈوکیٹ شفقت کھٹانہ، ڈاکٹر غلام حسین، سویڈش پارلیمنٹ کے رکن سرکن کوزے نے کینسر کے مریضوں کی مدد اور ڈونیشنز دینے پر تقاریر کیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف صاحب نے تفصیل کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال کے اغراض و مقاصد اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ %75 کینسر کے مریض پاکستان میں مفت علاج کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کام کرنے والے ڈاکٹر اور نرسوں کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ کس بیڈ پر مفت مریض ہے اور کس بیڈ پر پیسوں والا مریض۔ اس طریقہ کار سے ڈاکٹر اور نرسیں سارے مریضوں کیساتھ برابری کا سلوک کرتے ہیں۔  مارکیٹنگ ڈائریکٹر نائلہ خان نے تقریب کے شرکاء کو تفصیل سے ڈونیشن دینے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بتایا۔

شوکت خانم ہسپتال کو ڈونیشن دینے کیلئے اس لنک کو دبائیں

اس تقریب کو سٹاک ہوم کی مشہور کاروباری شخصیت جناب شیخ محمد سعید صاحب نے فنانس کیا تھا۔ شیخ صاحب مفاد عامہ کی اکثر تقریبات فنانس کرتے رہتے ہیں۔ تقریب کے دیگر منتظمین میں قدیر علی اور عارف کسانہ شامل تھے۔ اس تقریب میں مندرجہ ذیل مشہور شخصیات نے شرکت کی، اور بھرپور عطیات دئیے۔
شیخ محمد سعید
حافظ شیخ سجاد احمد
عارف کسانہ
قدیر علی
ایڈوکیٹ شفقت کھٹانہ
ظفر چوہدری
سلطان چوہدری
سرکن کوزے ( سویڈش ممبر پارلیمنٹ)
پاکستانی سیاستدان ڈاکٹر غلام حسین
سابقہ سفاتکار ڈاکٹر ستار بابر
طارق محمود، اڈیٹر اردونامہ
ڈاکٹر نواز
عامر راشد
عامر ندیم
شکیل خان شکو
برکت حسین
محسن سلیمی
عرفان نیاز
رحمت علی
راشد بشیر
آصف بٹ
ثنا یوسف
رضوانہ خان
بکر صاحب
ملک شہزاد
اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹر شوکت خانم ہسپتال نائلہ خان
ڈاکٹر عاصم یوسف، طارق محمود، نائلہ خان
شیخ محمد سعید
سرکن کوزے، عارف کسانہ، شفقت کھٹانہ، ڈاکٹر غلام حسین
شیخ سعید اور طارق محمود
ڈاکٹر غلام حسین اور ظفر چوہدری
ڈاکٹر غلام حسین ( سابقہ وفاقی وزیر پاکستان)
ڈاکٹر ستار بابر اور شیخ سعید
ڈاکٹر ستار بابر ( سابقہ سفارت کار)
ڈاکٹر عاصم یوسف، حافظ سجاد، نائلہ خان
سلطان چوہدری اور ڈاکٹر غلام حسین
ڈاکٹر بابر ستار اور ڈاکٹر غلام حسین

تقریب کے اختتام پر پاکستان سے آئے مہمانوں کو 1986 میں قتل ہونے والے سویڈش وزیراعظم اولف پالمے کی قبر اور قتل ہونے کا مقام دکھایا گیا۔

سویڈش وزیراعظم اولف پالمے کی قبر
وہ مقام جہاں اولف پالمے کو قتل کیا گیا

شیخ سعید صاحب کی طرف سے مہمانوں کو سٹاک ہوم کے مشہور چائنیز ریسٹورینٹ میں شام کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

آخر میں مہمانوں کو سٹاک ہوم کی سیر کروائی گئی۔ سمندر کے کنارے چہل قدمی کے دوران مہمانوں کو سویڈش تاریخ اور دیگر رسم و رواج کے بارے میں بتایا گیا جسے مہمانوں نے دلچسپی سے سنا اور سٹاک ہوم کی خوبصورتی کو سراہا۔ مہمانوں نے سٹاک ہوم کی مشہور شخصیت سلطان چوہدری صاحب کی دلچسپ باتوں سے خوب لطف اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں