شب بارات کی رات جب زیادہ تر لوگ عبادات کر کے اپنے گناہ بخشوانے میں لگے ہوئے تھے تب عوامی کالونی کراچی میں ایک 9 سالہ بچی ہمسائے علی شہباز کے گھر حلوہ دینے کے لیے گئی، تو علی شہباز نے جنسی درندہ بن کر 9 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا?۔
پولیس نے ملزم کے کپڑے اور سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے ہیں، جبکہ متاثرہ بچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت کے سامنے ملزم علی شہباز کو شناخت کر لیا ہے، اور عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔