374

برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری اب صرف 8 ڈالر فیس دے کر پاکستانی ویزا حاصل کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے مطابق پاکستان نے ناپسندیدہ ممالک کی بی لسٹ میں سے دو کے علاوہ تمام ممالک کو نکال دیا ہے، اب  ناپسندیدہ ممالک کی بی لسٹ میں صرف صومالیہ اور بھارت ہی رہ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو بھی ناپسندیدہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

پاکستان نے ویزا پالیسی کو مزید نرم بناتے ہوئے بزنس ویزا کیلئے ممالک کی تعداد 48 سے بڑھا کر 96 کر دی ہے جبکہ مجموعی طورپرآن لائن ویزاکی سہولت 175 ممالک کو دی جائے گی۔

برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

پاکستان نے امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا دی ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں