352

پنجاب میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ  نئے ہسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، اور ان ہسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز فی ہسپتال پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے ہسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تا کہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں