Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
336

_نوکیا 3310 دوبارہ لانچ ہونے جا رہا ہے-

نوکیا 3310 دنیا کا سب سے قابل بھروسہ موبائل فون تھا یہ 2000 میں لانچ ہوا تھا اور اپنی پائیداری اور لمبی بیٹری کی وجہ سے ابھی تک لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔


انگلینڈ کے اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق فن لینڈ کی ایچ ایم ڈی کمپنی جس کے پاس نوکیا بیچنے کے تمام حقوق موجود ہیں اور جو نوکیا کے سمارٹ فون پر بھی کام کر رہی ہے، وہ ایم ڈبلیو سی یعنی موبائل ورلڈ کانگریس بارسلونا میں نوکیا 3310 کو 27 فروری کو ری لانچ کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ نوکیا 3310 ماڈرن موبائل فونز کی تاریخ کا پہلا سٹیپ تھا اور اسکی مضبوط باڈی اور لمبی بیٹری ابھی تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پرانے 3310 کی لانچ کے بعد نئی قیمت 59 یورو رکھی گئی ہے اور یہ فون ان لوگوں کے لئے ایک یادگار دوسرا فون ثابت ہوگا جنہوں نے اسے پہلی دفعہ استعمال کیا ہوا ہے۔

موبائیل ورلڈ کانگریس دنیا کی سب سے بڑی موبائیل فون بنانے والی کمپنیوں کی میٹنگ ہے اور یہ ہر سال 27 فروری سے 3 مارچ تک سپین کے شہر بارسلونا میں ہوتی ہے۔

Source: 1
http://www.independent.co.uk/life-style/gadgets-and-tech/news/nokia-3310-mwc-2017-re-launch-buy-amazon-price-leaks-details-revealed-a7578941.html?cmpid=facebook-post

Source: 2
http://venturebeat.com/2017/02/13/hmd-global-will-launch-the-nokia-3-5-and-6-at-mwc-plus-a-3310-homage/

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px Helvetica; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں