245

امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ پر فائرنگ، 27 ہلاک۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 27افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے .فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو بھی مار دیا گیا ہے۔

فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، فائرنگ کے زد میں آکر 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، چرچ سان انتونیو سے 35میل کے فاصلے پر ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی صبح 11بجے چرچ میں مذہبی رسومات کی جاری تھیں کہ اس دوران تقریبا11بجکر 30منٹ پرایک مشتبہ شخص چرچ میں گھس آیا اور اس نے ہجوم پر فائرنگ کردی جس سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ 
واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹرز اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور واقعےمیں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو چرچ سے ہسپتال منتقل کیا، فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں