Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
725

کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات 2018

سٹاک ہوم(اردونامہ ڈاٹ ای یو) گزشتہ روز 18 مارچ اتوار کے دن کشمیر کمیٹی سویڈن (Kashmir Committee Sweden) کے انتخابات منعقد کئے گئے اور 2سال کیلئے نئی کشمیر کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب ووٹ کے زریعہ عمل میں لایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں عارف محمود کسانہ، مسعود منہاس اور محمد علی لاشاری نے انجام دیں۔

اس انتخاب کے دوران سویڈن اور خاص طور پر سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانیوں کی قابل ذکر تعداد نے حصہ لیا اور ٹوٹل 128 ووٹ ڈالے گئے۔ جس میں سابق صدر برکت حسین اس دفعہ بھی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

ظفر اقبال چوہدری صاحب نائب صدر کے عہدے کیلئے 59 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔

سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے سردار تیمور عزیز 83 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے کیلئے عامر جبار 69 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ چیف آرگنائزر کے عہدے کیلئے عامرندیم 86 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔

اردونامہ کی طرف سے تمام نئے عہدیداران کو مبارکباد دی جاتی ہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ نئے عہدیداران نئے عزم کیساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کام کریں گے۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں