ریاض، (اردونامہ) سعودی عرب میں 2گاڑیوں کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ 5 افراد ایک گاڑی اور 2 مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے، تاہم رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔واضح رہے کہ رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
294