Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
358

موجودہ حکومت نے پی آئی اے سے 16 لاکھ ماہانی تنخواہ لینے والے بلال منیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے چیف کمرشل افسر بلال منیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، وہ پی آئی اے سے تنخواہ اور مراعات کی مد میں 16لاکھ سے زائد رقم وصول کرتے تھے۔ انہیں 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ کفایت شعاری مہم کے تحت قومی ایئر لائین سے بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سبب بڑی تنخواہیں لینے والے دیگر عہدیدران کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 80 سے زائد ائر ہوسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں توسیع نہیں دی اور گھر بھیج دیا تھا۔قومی ائیرلائن کو 450 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت اس کی بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیاں اور اعلیٰ افسران کی بھاری تنخواہیں خسارے کی ایک اہم وجہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں