319

ڈاکٹر شاہد مسعود14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے بدتمیزی کیس میں اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر سے بدتمیزی کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ اللہ کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت نے اینکر پرسن کو گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کردی تھی اور ان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج تھا،عدالت نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں