365

سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کا 103 سیشن سٹاک ہوم میں جناب ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی میزبانی میں ہوا

‎سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کا 103 سیشن جناب عارف کسانہ صاحب کی رہائشگاہ پر شام چار بجے منعقد ہوا۔ اس سیشن کے آیجنڈے میں قرآن پاک کی سورۂ آلمذمل کا اردو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ ساتھ شاعر مشرق جناب علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علہیہ کی شاعری اور انکا اسلام کے ساتھ والہانہ عشق شامل تھا۔

تقریب میں سٹاکھولم سویڈن سے قرآن اور اسلام کیساتھ محبت رکھنے والی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جن میں جناب طارق محمود، منیب بشیر چوہدری، حارث محمود کسانہ، رانا عاصم، مرزا قیصر، ظہور حسین، برکت حسین، شہریار خان، ڈاکٹر محسن سلیمی، حمزہ رحمن، ظفر چوہدری، علی شاہ، شہزاد، محمد الیاس، اور گرتیج سنگھ صاحب شامل تھے۔

عارف کسانہ صاحب نے اپنے روایتی انداز سے محفل کا آغاز کیا اور پاور پوائنٹ سلائڈز کے ساتھ سورۂ المذمل کی مختصر مگر جامع ترجمہ و تفسیر بیان کی۔ جو کہ فیس بک لائیو کے ذریعے تمام دنیا میں دیکھی گئی۔ اس سورۂ میں اللہ تعالی اپنے پیارے نبی ﷺ کو فرماتے ہیں کہ رات کو تھوڑی دیر قیام کیا کرو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو اس میں کچھ شک نہیں کہ رات کا آٹھنا بہت مشکل کام ہے مگر اس وقت بہت توجہ کیساتھ ذکر ہوتا ہے اور دن کے وقت تو انسان کو روزگار وغیرہ کے اور بھی بہت سےشغل ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جو لوگ آپ سے دل آزاری کی بات کرتے ہیں آن سے اچھے طریقے سے علیحدہ ہو جاؤ۔ اس سورۂ میں اللہ تعالی دل آزاری کرنے والوں کو درد ناک عذاب دینے کی بات کرتے ہیں اور اہل مکہ کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ جس طرح اللہ نے فرعون کی قوم کو عذاب دیا تھا ایسے ہی اگر مکہ والے نہ مانیں گے تو اللہ آنہیں بھی عذاب میں مبتلا کر دیں گے۔

سورۂ المذمل کے بعد اس نشست میں حضرت عیسیٰ اور قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم ولادت پر بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سورہ مریم میں حضرت عیسیٰ کی ولادت کا ذکر تفصیل سے بیان کیا گیا اور قائد اعظم کے نظریات اور اور ان کی تقاریر کے اقتباسات بھی پیش کئے گئے۔

جوہر لال نہرو یونیورسٹی نیو دہلی انڈیا کے شعبہ اردو کے پروفیسر جناب ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب نے سکائپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضرین محفل سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری اور ان کے اسلام کے ساتھ عشق کو بڑے پرجوش انداز میں بیان کیا۔ ڈاکٹر صاحب کی تقریر سے اقبال کی زندگی کے ان پہلوؤں پر بھی روشنی پڑی جن کو حاضرین محفل پہلے نہیں جانتے تھے۔

تقریر کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور حاضرین محفل نے سٹڈی سرکل کو بہتر بنانے کے لئے اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کا 104 سیشن مورخہ 15 جنوری بروز اتوار شام چار بجے عارف کسانہ صاحب کی رہائشگاہ پر ہوگا جسمیں اسلام سے محبت رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں